پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جنوبی وزیر ستان کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا انحصار جنوبی وزیرستان آپریشن پر ہے ۔ چیف آف آرمی سٹاف نے آپریشن کا جائزہ لیا۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آپریشن میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور انکے بلند مورال کی تعریف کی۔آرمی چیف سے قبائلی عمائدین کے وفد نے بھی ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 170326
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا انحصار جنوبی وزیرستان آپریشن پر ہے ۔